ہاں کچھ مرد بھی بڑے مظلوم ہوتے ہیں

1731548577124 ہاں کچھ مرد بھی بڑے مظلوم ہوتے ہیں ہاں کچھ مرد بھی بڑے مظلوم ہوتی ہیں |Ha kuch Mard Bhi Bade Mazlum Hote Hai 1731548577124

ہاں، کچھ مرد بھی بڑے مظلوم ہوتے ہیں۔ ان کی بیویاں ان سے مخلص نہیں ہوتیں۔ وہ شوہر کے گھر سے کھاتی ہیں، پہننے کے لیے کپڑے بھی شوہر کے پیسوں سے خریدتی ہیں، مگر مجال ہے کہ کبھی کہہ دیں، “میرا شوہر بہت اچھا ہے، اس کے احسانات ہیں مجھ پر۔”

ہاں کچھ مرد بھی بڑے مظلوم ہوتے ہیں۔ ہمیشہ کہتی پھرتی ہیں کہ “یہ سوٹ میری امی نے دیا ہے”، “موبائل میرے بھائی نے لے کر دیا ہے”، “بچے کی سائیکل میری بہن نے خریدی تھی۔” شوہر بیچارہ تھکا ہوا جب شام کو گھر آتا ہے تو بیوی کا چہرہ اُس سے بھی زیادہ تھکا ہوا لگتا ہے، جیسا صبح چھوڑ کر گیا تھا ویسا ہی ملتا ہے۔

ہاں کچھ مرد بھی بڑے مظلوم ہوتے ہیں۔ پھر بیوی شکایت کرتی ہے کہ “میرے بندے کے گھر دل نہیں لگتا۔” ایسی عورتیں جگہ جگہ بیٹھ کر اپنے شوہر کی خامیاں بتاتی ہیں۔ کہتی ہیں، “خرچہ نہیں دیتا”، “وقت نہیں دیتا”، “ساری تنخواہ اپنے ماں باپ کو دے دیتا ہے”، یا پھر “بڑا میسنا ہے، بولتا بھی نہیں۔”

ہاں کچھ مرد بھی بڑے مظلوم ہوتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسی خواتین خود بہت سست ہوتی ہیں۔ کھانا پکانے کے بجائے شوارما یا پیزا منگوانا پسند کرتی ہیں۔ نہ پیسے جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے اور نہ گھر بنانے کا۔ نہ بچوں کی پرواہ ہوتی ہے نہ گھر کی، بس میکے میں باتوں میں مصروف رہتی ہیں۔ یہ عورتیں سوشل میڈیا کی ویڈیوز دیکھنے میں مگن رہتی ہیں۔

ہاں کچھ مرد بھی بڑے مظلوم ہوتے ہیں۔ اپنے دل کی باتیں دل میں ہی رکھتے ہیں اور دوسروں کے سامنے مسکرا دیتے ہیں۔ یہ مرد مضبوط ہوتے ہیں لیکن اندر سے دکھ سہتے ہیں۔ یہ بھی کسی ماں کے بیٹے اور بہن کے بھائی ہوتے ہیں، یہ بھی انسان ہوتے ہیں، دل رکھتے ہیں، درد محسوس کرتے ہیں۔


مزید ایسی معلوماتی پوسٹس پڑھنے کے لیے ہمارے ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں یا ہمارے واٹس ایپ گروپ کو جوائن کریں
واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

Mufti Zubair Qasmi
تحریر: مفتی زبیر قاسمی
دارالعلوم دیوبند کے فاضل، اسلامی اسکالر اور IslamicQuiz.online کے بانی
📚 500+ مضامین   |   🎓 12 سال تجربہ   |   🏆 5 علمی ایوارڈز

zmshaikh33@gmail.com