1730023675035 قطرے ہے جتنے بحر کے اتنے ہے میرے غمقطروں سے غم کے غم کا سمندر بنا ہوں میں قطرے ہیں جتنے بحر کے اتنے ہیں میرے غم 1730023675035

قطرے ہے جتنے بحر کے اتنے ہے میرے غم
قطروں سے غم کے غم کا سمندر بنا ہوں میں

فکروں سے اور غموں سے ڈھلا یوں میرا وجود
لگتا ہے خاک وغم سے ہی ملکر بنا ہوں میں

اتنےغم حیات میری سلطنت میں ہے
اس کائنات غم کا سکندر بنا ہوں میں

سو ٹھوکریں لگی مجھے ہر ایک موڑپر
ان ٹھوکروں سے سیکھ کے بہتر بناہوں میں

لیكن غموں نے مجھکو خدا سے ملا دیا
تاریکیوں سے غم کی منور بنا ہوں میں

زبیر قاسمی

Mufti Zubair Qasmi
تحریر: مفتی زبیر قاسمی
دارالعلوم دیوبند کے فاضل، اسلامی اسکالر اور IslamicQuiz.online کے بانی
📚 500+ مضامین   |   🎓 12 سال تجربہ   |   🏆 5 علمی ایوارڈز

zmshaikh33@gmail.com