امریکہ کے سکولوں میں فنڈ ریزنگ ڈرائیو کا نظام

1732174185445 امریکہ کے سکولوں میں فنڈ ریزنگ ڈرائیو کا نظام امریکہ اپنے بچوں کو کیسے تیار کرتا‌ہیں 1732174185445

امریکہ کے تمام سکولوں، چاہے وہ پبلک ہوں یا پرائیویٹ، ایلیمنٹری ہوں، مڈل سکول یا ہائی سکول، ہر سال ایک فنڈ ریزنگ ڈرائیو منعقد کرتے ہیں۔ یہ ایک خاص سرگرمی ہوتی ہے جس کا مقصد بچوں کو خوداعتمادی اور عملی زندگی کے تجربات فراہم کرنا ہے۔


فنڈ ریزنگ ڈرائیو کیسے ہوتی ہے؟

ہر بچے کو پانچ چاکلیٹ بارز کے ڈبے دیے جاتے ہیں۔ ایک چاکلیٹ بار کی قیمت تقریباً ایک یا دو ڈالر ہوتی ہے۔ بچوں کا کام ہوتا ہے کہ وہ یہ ڈبے بیچ کر ان کی رقم سکول میں جمع کروائیں۔ انہیں خاص علاقے مقرر کر کے دیے جاتے ہیں جہاں وہ یہ کام انجام دیتے ہیں۔


ہر طبقے کے بچے شامل

فنڈ ریزنگ ڈرائیو میں ہر طبقے کے بچے حصہ لیتے ہیں، چاہے وہ غریب ہوں یا ارب پتی۔ بچے گھر گھر اور دکانوں پر جا کر یہ چاکلیٹ بارز فروخت کرتے ہیں۔ چھوٹے بچوں کے والدین ان کے ساتھ ہوتے ہیں، مگر وہ صرف حفاظت کی غرض سے پیچھے کھڑے رہتے ہیں۔ بچہ خود دروازہ کھٹکٹھاتا ہے، خود بات کرتا ہے، اور لوگوں کے سوالوں کے جواب دیتا ہے۔


امیر والدین بھی اس عمل میں حصہ لیتے ہیں

امیر والدین، جو باآسانی یہ تمام ڈبے خود خرید سکتے ہیں، ایسا نہیں کرتے۔ وہ اپنے بچوں کو یہ تجربہ کرنے دیتے ہیں تاکہ ان میں خوداعتمادی پیدا ہو۔ امیر بچے بھی اپنے علاقوں میں مہنگی ترین گاڑیوں سے آتے ہیں، مگر چاکلیٹ خود بیچتے ہیں۔


خوداعتمادی اور عملی تربیت کا مقصد

اس سرگرمی کا مقصد نہ سکول کو پیسوں کی ضرورت ہے اور نہ والدین کو کسی قسم کی انا کا مسئلہ۔ والدین اور اساتذہ دونوں یہ سمجھتے ہیں کہ اس عمل سے بچوں میں خوداعتمادی، بات چیت کے ہنر، اور معاشرتی تربیت پیدا ہوتی ہے۔


کالج اور یونیورسٹی میں بھی عملی تجربہ ضروری

جب یہی بچے کالج یا یونیورسٹی جاتے ہیں، تو ان کے لیے کسی بھی کاروبار یا کمپنی کے ساتھ انٹرن شپ لازمی ہوتی ہے۔ چاہے وہ اوباما کی بیٹی ہو یا ٹرمپ کا بیٹا، سب کو ریسٹورنٹس، سپر مارکٹس، یا میکڈونلڈز میں کام کرنا پڑتا ہے۔ یہ سب تربیت کا حصہ ہے، اور بغیر عملی تجربے کے انہیں ڈگری نہیں دی جاتی۔


امریکہ کی کامیابی کا راز

امریکہ اپنی قیادت اور شہریوں کو بچپن سے ہی تیار کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ دنیا میں اپنی لیڈرشپ قائم رکھے ہوئے ہے۔ یہ نظام بچوں کو عملی زندگی میں کامیابی کے لیے تیار کرتا ہے۔


مزید ایسی معلوماتی پوسٹس پڑھنے کے لیے ہمارے ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں یا ہمارے واٹس ایپ گروپ کو جوائن کریں:
https://chat.whatsapp.com/EypTouWPIkvDSMUWHcONpB

Mufti Zubair Qasmi
تحریر: مفتی زبیر قاسمی
دارالعلوم دیوبند کے فاضل، اسلامی اسکالر اور IslamicQuiz.online کے بانی
📚 500+ مضامین   |   🎓 12 سال تجربہ   |   🏆 5 علمی ایوارڈز

zmshaikh33@gmail.com